بھارت اور امریکہ میں تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت اور امریکہ میں تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام،دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیشرفت نہ ہوسکی۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ ،بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی،بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاامریکہ کےساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن مسلسل دباوڈال رہا ہے،امریکہ چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔