بھارت پر لگائی گئی پابندیاں ثانوی ،دوسرا اور تیسرا مرحلہ ابھی باقی ہے، امریکی صدر


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے بھارت پر لگائی گئی پابندیاں ثانوی ہیں،دوسرا اور تیسرا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاپہلے ہی کہا تھا بھارت کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،تجارت کے ذریعے 7 جنگیں بند کرائیں، چین میں فوجی پریڈ بے حد متاثرکن تھی، صدر شی جن پنگ کو اپنی تقریر میں امریکہ کا ذکر کرنا چاہیے تھا،روس کےساتھ تعلقات کتنے اچھے ہیں، ایک 2ہفتے میں معلوم ہوگا۔

امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر ایک ساتھ رہا کرے ورنہ صورتحال ”تیزی سے بدل“ سکتی ہے،اسرائیل کو ہر وہ چیز مہیا کرنے جا رہا ہوں جو حماس کو ختم کرنے کےلئے ضروری ہے اگر جیسا میں کہہ رہا ہوں ویسا نہ ہوا تو حماس کا ایک بھی رکن نہیں بچے گا۔