پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ ان کی کرسی فوری صاف
بیجنگ:(مشرق نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے معاونین نے اپنے رہنما کی کرسی کو فوری صاف کیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ویڈیو میںولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کو اپنے رہنما کی موجودگی کے تمام نشانات مٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر بتایا کم جونگ ان کے عملے نے اپنے رہنما کے ڈی این اے کے تمام نشانات کو بہت احتیاط سے مٹایا،عملہ پانی والا گلاس میں ساتھ لے گیا۔
















