غزہ جنگ 2 سے 3 ہفتوں میں ”فیصلہ کن انجام“ تک پہنچ جائے گی:ٹرمپ

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے غزہ جنگ 2 سے 3 ہفتوں میں ”فیصلہ کن انجام“ تک پہنچ جائے گی، جنگ بندی کےلئے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا غزہ جنگ بندی کی سفارتی کوشش 2سے 3 ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی،سفارتی کوشش کے باعث 2سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا،دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔