سپین میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کاآغاز

میڈرڈ:(مشرق نیوز)سپین میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، وزیر خارجہ اور متعدد اعلیٰ افسروں کےخلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیاگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کی عدالت نے تحقیقات میڈلین نامی کشتی پر ہونےوالے حملے کے تناظر میں شروع کیں۔

ادھر یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور وکیل جاومے آسنز نے اعلان کیا مقدمہ سپین کی نیشنل کورٹ میں سرجیو توربیو نامی ہسپانوی کارکن اورکمیٹی برائے عرب کاز کےساتھ یکجہتی کی جانب سے دائر کیا ،عدالت نے تسلیم کیا امدادی کشتی پر حملہ جرم ہے ،تحقیقات کی جائیں گی آیا حملے میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا، غیر قانونی حراست عمل میں لائی گئی اور اسرائیلی حکام کی ذمہ داری کیا بنتی ہے۔