وزیراعلیٰ پنجاب کے بر وقت پیشگی حفاظتی اقدامات نے دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا

اٹک :(مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بروقت پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔

اٹک کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تیار ٹیم فوری ماڑی کنجور پہنچی،ریسکیورز نے سینکڑوں فٹ نیچے جا کر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا،متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ مریم نوازاور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا۔