واشنگٹن :(خواجہ فاروق)صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا ،جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کےساتھ ملکرکام کریں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہامیرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ، اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کےلئے شرائط پر اتفاق کیا ،قطر و مصر کے حکام حتمی تجاویز پیش کریں گے،امید ہے حماس معاہدے کو قبول کرے گی اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیل کی سکولوں، ہسپتال، امدادی مراکز اور کیفے پر وحشیانہ بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار سے متجاوز کر گئی۔
اسرائیل جنگ بندی پر تیار ہوگیا، ٹرمپ، حملے،مزید109فلسطینی شہید
















