عمران خان کو اپنی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا‘عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عمران خان کو اپنی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا،قدرت کا انصاف دیکھیے نوازشریف کو مائنس کرنے کیلئے آنے والا خود گھر اور پارٹی سے گیا۔
اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہا علیمہ خان مسلسل خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ،علی امین گنڈا پور نے خود بھی اپنے خلاف سازشوں کا کھل کر اعتراف کرلیا،علی امین گنڈاپور بطور چیف ایگزیکٹو صوبائی بجٹ منظور نہ کراتے تو آئینی طور پر عہدہ چھوڑنا پڑتا۔
وزیر اطلاعات نے کہاعلیمہ خان کے حمایت یافتہ گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ علی امین گنڈاپور کےخلاف باقاعدہ مہم چلا رہا ہے،وفاقی سطح پر پی ٹی آئی 3 گروپوں میں بٹ گئی،خیبرپختونخوا میں بھی 3مختلف دھڑے سرگرم ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کے پی صوبہ برسوں سے غیر سنجیدہ ، کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر رہا ہے،پنجاب میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس میں باقی تمام صوبوں کےلئے رول ماڈل بن چکا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں۔
















