بھارتی آبی جارحیت، بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی آبی جارحیت، بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری شروع ،مودی حکومت نے گنگا واٹر ٹریٹی معاہدے پر نظر ثانی کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1996 کا بھارت بنگلہ دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونےوالا ہے،گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ہوگی،بھارت نے بنگلہ دیش کو آگاہ کردیا ترقیاتی ضروریات کیلئے زیادہ پانی درکار ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا پہلگام حملے سے پہلے بھارت گنگا معاہدہ 30 سال بڑھانا چاہتا تھا مگر حالات یکسر بدل گئے،یکطرفہ فیصلے پر بنگلہ دیش نے تشویش کا اظہار کردیا،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی آبی جارحیت جنوبی ایشیا میں نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔