نیویارک میئر الیکشن، پاکستانی ووٹرز اینڈریو کیومو کے حامی

نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کے نیویارک سٹی میں رہنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنے بلک ای میلز سسٹم کے ذریعے اور ٹیلیفونک کالز کے ذریعے میئر کے ٹاپ امیدواروں زہران ممدانی اور اینڈریو کیومو کے بارے میں سوال پر 52 فیصد پاکستانی کمیونٹی جو کہ نیویارک سٹی ایریا میں رہائش پذیر ہیں، نے جواب دیتے ہوئے آئندہ میئر کے الیکشن میں اینڈریو کیومو کی حمایت کرنے کا کہا ہے۔ اس طرح پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے آفس پاکستان ہاﺅس لٹل پاکستان بروکلین سے جاریکردہ پریس ریلیز کے مطابق آئندہ منگل کے روز ہونے والے پرائمری الیکشن میں کمیونٹی کی 52 فیصد اکثریت نے اینڈریو کیومو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریتی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی ووٹرز یو ایس اے نے اینڈریو کیومو کی توثیق کردی ہے۔ یاد رہے اس طرح کے اِن پرسن ووٹرز کنونشن اور آن لائن ووٹرز کی رائے لینے کا ہر الیکشن سے پہلے ووٹرز کے کنونشن کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔ پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے بانی اور سی ای او نسیم خان علی زئی اور خواجہ فاروق نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نیویارک میں رہائش پذیر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ میئر کے الیکشن منگل 24 جون کو ٹائم نکال کر میئر کے پرائمری الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرکے اپنی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مضبوط بنائیں۔