ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکہ میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالر کمالئے

نیویارک (مشرق نیوز) ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکہ میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل ابتدائی طور پر 5 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، جن میں جاپان، کوریا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔فلم امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے سنیما گھروں میں 23 مئی کو ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو ہوگی، جسے ایک کامیابی سمجھا جارہا ہے۔مشن امپاسیبل 8 یعنی دی فائنل ریکننگ نے ابتدائی طور پرکو 5 ممالک میں17 مئی کو ریلیز کی گئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔جنوبی کوریا میں فلم کی ویک اینڈ پر ساڑھے 7 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئی ہیں، جو رواں سال میں کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ ہیں، فلم نے یہاں 5 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹام کروز کی فلم نے 4 ملین جبکہ جاپان میں 2، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 1 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے، امید کی جارہی ہے 23 مئی کو دنیا بھر میں اور 30مئی کو چین میں ریلیز کے بعد مشن امپاسیبل کا نیا پارٹ 1 ارب ڈالرز سے زائد کی آمدنی کرلے گا، جس کی طرف اس نے سفر شروع کردیا ہے۔امریکہ میں ریلیز سے پہلے ہی فلم کی کمائی 20 ملین ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع کی جارہی ہےجبکہ صرف شمالی امریکہ میں اس کے اوپننگ ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کمانے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔