شہری جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں : مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں ،سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر ، وزارت اطلاعات ، ڈی جی پی آر ، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں،درست معلومات کیلئے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری زرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے ،سوشل میڈیا پر پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز چل رہی ہیں،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کریں ،ڈپٹی کمشنر لاہو رکی جانب سے کسی قسم کا پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔