شاہ رخ خان نے دولت میں کئی معروف ہالی، بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
نئی دہلی(ایم این پی)شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار ،دولت میں کئی معروف ہالی اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
میگزین سکوائر کی تازہ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو 2025 کے دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل ہوا ،مجموعی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ 65 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 8 ارب 76 کروڑ روپے لگایا گیا ۔
بریڈ پٹ، جیکی چن، جارج کلونی، ٹام ہینکس اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے عالمی سطح کے ستارے دوڑ میں شاہ رخ سے پیچھے رہ گئے ۔

















