مذاکرات ہو رہے، کس سے ہو رہے یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں: شیخ رشیداحمد

راولپنڈی (مشرق نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں، 36 ہزار کیس ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں، 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دیدیں گے، چار مہینے میں 9 مئی کے کیس کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے۔

اس موقع پر صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا اپ کیا کہتے ہیں جس پر انہوں جواب دیا کہ اس کے بارے میں سنا ہے اور مزید کوئی بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔