لاہور: (اپنے رپورٹر سے) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کےلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوگیا،ٹرانس جینڈر کمیونٹی کےلئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے، جامع پروگرام کے تحت 1600ٹرانس جینڈرز کو پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے ذریعے مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔
ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاٹرانس جینڈرز کےساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے وہ سماجی بائیکاٹ اور مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں،سکل سکھا کر ثابت کریں گے ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں،ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں، انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈرز کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔
پنجاب،ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا پروگرام شروع
















