اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت میںججز تقرریوں کے طریقہ کارپراتفاق، سپریم کورٹ نے گلگت میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔
سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پردرخواستوں کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہا حکومت آرڈر 2018 کے مطابق تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کی تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اگر ناانصافی ہوئی تو پھر مسائل بنیں گے ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے،دوران میں گلگت بلتستان حکومت نے درخواست واپس لے لی ،بعد ازاں اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کے درمیان ججز تقریوں کے طریقہ کارپراتفاق ہوگیا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا۔
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا


















