اسلام آباد (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دےدیا،مالی سال2022-23کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ارکان کو ناہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی تفصیلات جمع کرانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور مالی سال 2022-23کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی جمع نہ کرانے تک ارکان نااہل رہیں گے،الیکشن کمیشن نے تحلیل قومی اسمبلی کے سابق ارکان خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا اور عادل، سابق ارکان قومی اسمبلی رانا اسحاق خان، کمال الدین، عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ ، شمیم آرا پنور اور روبینہ عرفان، تحلیل صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد ، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفی جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ ، بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی، میر اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ کو ناہل قرار دیا ہے۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل
















