ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ
کراچی (مشرق نیوز) ایف آئی اے نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا، کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار جبکہ ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر ہے۔عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے بینک اکاﺅنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ و اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاو¿نٹ بھی شامل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین نے مبینہ طور پر اپنے 2سیلون کےلئے بینک فراڈ کے فنڈز استعمال کیے تھے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان کے 2الگ الگ اکاو¿نٹس کے ذریعے سیلون کے اکاو¿نٹس میں 2کروڑ 64لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف خان کے بینک اکاو¿نٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کےلئے بلایا جائے گا۔

















