منشا پاشا نے رمضان کے ابتدائی ایام میں ہی عید کی تیاریاں شروع کردیں
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں ہی عید کی تیاریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر جبران ناصر کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔اس لمحے جوڑے کے ہاتھ میں لفافے موجود تھے جو عیدالفطر کی تیاریوں کا احاطہ کئے ہوئے تھے۔ ایک لفافے پر گھڑی بنی ہوئی ہے جس پر عید مبارک کے الفاظ درج ہیں جبکہ ایک لفافے پرمہندی لگے ہاتھ عید کی رونقیں بڑھارہے ہیں۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے جوش اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم عید کےلئے پہلے ہی پرجوش ہیں؟اسی کا جواب خود ہی دیتے ہوئے منشا نے لکھاکہ،جی ہاں اور میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے بہت ساری عیدی بھی چاہئے۔

















