راکھی ساونت نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی

:( )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے باعث اداکارہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

راکھی نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے ہانیہ، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

اداکارہ نے کہا ہانیہ عامر بالی وڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

راکھی ساونت نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔