ٹک ٹاک سٹار بیلی ہچنز 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی

نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ کی معروف ٹک ٹاک سٹار بیلی ہچنز 26سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی، وہ دو سال تک کینسر سے لڑتی رہیں۔ٹک ٹاک سٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اہلیہ کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ تکلیف میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ کہنا بہت تکلیف دہ ہے کہ میری بیلی بی گزشتہ رات ہمیں چھوڑ کر چلی گئی، وہ گزشتہ 2سال سے کینسر سے جنگ کررہی تھیں اور اب مزید اس اذیت ناک تکلیف کو برداشت نہیں کریں گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلی ہچنز 2023 میں 24 سال کی عمر میں کینسر کے چوتھی سٹیج میں مبتلا ہوئی تھیں، جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اوکانٹ پر بھی کیا تھا۔انکے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر 1.6لاکھ سے زیادہ فالوورز اور لاکھوں لائیکس تھے، جہاں وہ اپنی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی رہیں۔