یرغمالی رہا ورنہ جنگ بندی معاہد ہ ختم،جہنم کے دروازے کھل جائیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن :(خواجہ فاروق )امریکی صدر نے حماس کو دھمکی ہے ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی معاہدہ ختم کردیا جائےگااورجہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی دھمکی کوخوفناک قرار دیتے ہوئے کہااگرتمام قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر تک واپس نہ کیا گیا تو مزید مہلت نہیں ملے گی ، حماس پر جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا اگر حماس اگلے ہفتے کی دوپہر تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کرتی تو اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کومنسوخ کر دینا چاہیے،ہفتے کے روز نیتن یاہو سے معاہدے کی منسوخی پر بات کرونگا،اردن ،مصر اگر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرتے تو امداد بند کردی جائےگی، اردن پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر رضامند ہوجائے گا، غزہ کے باہر فلسطینیوں کےلئے6 مقامات ہوں گے اور منصوبے کے تحت غزہ واپس آنے کا حق حاصل نہیں ہوگا کیونکہ بہتر قیام گاہ دی جائےگی، فلسطینی اگر واپس آنا چاہیں بھی تو کئی سال لگ جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا حماس کا عمل معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔