لاہور: (سٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے)کی کال پر متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کےخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔
پریس کلبز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ، پی ایف یو جے کی کال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی ،پی بی اے، اے پی این ایس، ایمنڈ اور سی پی این ای کے قائدین نے بڑے شہروں میں پیکا کے ظالمانہ قانون کےخلاف خطاب بھی کیا۔
پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیکا کالا قانون حکومتی اوچھا ہتھکنڈا ہے،جب صدر نے قانون پر دستخط کئے ہوں گے بھٹو اور بےنظیر شہید کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی، پیپلزپارٹی تو شہدا کی پارٹی ہے لیکن اب صرف زرداری کا حصہ ہے، سب سیاسی جماعتیں کالے قانون کے حق میں تھیں اور پاس کردیا،پرویز مشرف و ضیا الحق آئے اور چلے گئے اب آپ کے گھر جانے کا وقت ٹھہر گیا،کالے قانون کو لاگو کریں گی تو حکومتیں چلی جائیں گی۔
ارشد انصاری نے کہا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا سی پی این ای، پی بی اے سمیت تمام پریس کلبز پیکا کے خلاف ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے جب تک کالا قانون ختم نہیں ہوگا خود چین سے بیٹھیں گے نہ بیٹھنے دیں گے،اسمبلیوں میں بائیکاٹ ہوں گے بڑا مارچ اسلام آباد سے سینٹ و قومی اسمبلی تک جائے گا، پیکا ایکٹ پر عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔
سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد نے کہا ایک بار پھر لاہور پریس کلب میں احتجاج کرنے کی نوبت آ گئی،حکومتی ناعاقبت کی وجہ سے پیکا ایکٹ منظور کیاگیا،لگتا ہے حکومت کوگھر جانے کی جلدی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، پیکا ایکٹ پر تحفظات کو دور کیاجائے کیونکہ اب کچے کے ڈاکو زیادہ محفوظ ہیںلیکن صحافی کا جرم ناقابل ضمانت ہوگا ۔
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
















