عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر رجسٹرار ہائیکورٹ کااعتراض

لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات عائد کردئیے،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بطور اعتراضات پیر کو سماعت کرےگا۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی نے درخواستوں میں موقف اپنایا 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کےلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ،پہلے ہی2سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، استدعا ہے 8مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیاجائے۔