پاکستان مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سمٹ کی میزبانی کریگا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سمٹ کی میزبانی کرےگا،مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع“ کے موضوع پرسمٹ 11 اور 12 جنوری کو ہوگی،مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاسمٹ میں 44 ممالک کے وزرا ، سفیر،150 سے زائد بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ سکالرز، ماہرین تعلیم، یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریںگے،کانفرنس کے اختتام پر اعلامیے پر دستخط بھی ہوں گے،دفتر خارجہ نے کہاسمٹ کامقصد خواتین کی تعلیم پر بات چیت کو فروغ ،چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت ،تعاون کےلئے مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی،تقریب کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب بھی ہوگا۔