پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک ،ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جنوری سے جون 2025 کےلئے فہرست جاری کردی۔

ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین ہے،سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں،دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کاہے،جاپانی پاسپورٹس کےساتھ آپ 193 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین اور فن لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا ،مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 103 نمبر آیا ،یمن کا پاسپورٹ پاکستان کےساتھ مشترکہ طور پر 103 نمبر پر موجود ہے۔