لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے کہاہے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ عزم ہے ،ملکی بقا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کر کے طلبہ کو پاک فوج کے کردار پر آگاہی دی اوریو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاپاک فوج ملکی سالمیت کےلئے ہر لمحہ تیار ہے، نوجوان منفی پروپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں،اپنی خودی پہچانیں ،پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاپاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے،ملکی بقا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے، ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے،سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے،خدمات کو سراہا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
دہشتگردی کا خاتمہ عزم ،ملکی بقا پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈی جی آئی ایس پی آر


















