پاکستان کا ماسکو سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان ماسکو کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق کر لیا ۔

ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔

آئی جی سی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کی۔

ماسکو میں اجلاس کا حصہ سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں روس سے 12کارگو درآمد کرے گا۔