عمران امریکہ کیلئے خطرہ ،ٹرمپ دور رہیں،اخبارواشنگٹن ایگزمینر

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست امریکہ کیلئے خطرہ ہے،معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر نے نومنتخب صدر کو بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کامشورہ دےدیا۔

شائع مضمون میں کہا گیاعمران خان کی سیاسی حکمت عملی واشنگٹن دشمنی پر مبنی ہے ،اپنے سیاسی مفادات کے حصول کےلئے امریکہ مخالف مہم چلانے پرعوام میں مقبولیت پائی ۔

اخبار نے کہابین الاقوامی تعلقات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، طالبان کی حمایت، دہشتگردی کےخلاف جنگ اور اسامہ بن لادن پر نقطہ نظر امریکہ کی حمایت کے عین مخالف ہے،اخبار نے کہابانی پی ٹی آئی متنازع شخصیت اور امریکی حکومت کسی نئے تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی،پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے،بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات رخنے میں پڑ سکتے ہیں۔