فوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق، ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے : کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ریونیو سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو باربار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو لٹکانے کی بجائے سائلین کی رہنمائی کی جائے تاکہ ریونیو عوامی خدمت کچہری لگانے کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کی بھرپور انداز میں تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ سائلین اپنے مسائل پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس، ریونیو دفاتر، پٹوار خانوں پر ریونیو کچہری کے انعقاد بارے پینا فلیکسز آویزاں کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس بارے آگہی دی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی شکایات سننے کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب، تحصیلدار، قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ایک ہی چھت تلے ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے تاکہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے سائلین سے فرداًفرداً ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، فرد کا اجرائ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے بلا تاخیر مہیا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ وکلاءکی بھی بنیادی ذمہ داری ہے۔ وکلاءعوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ سائلین سالوں انصاف کے لئے عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور نہ ہوں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ساہیوال ڈویژن کی تمام تحصیلوں کی بارز کے صدور اور سیکرٹریز سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وکالت ایک ایسا معزز پیشہ ہے جو نہ صرف مظلوم کو انصاف دلاتا ہے بلکہ معاشرے میں قانون پر عمل درآمد کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے لہٰذا ہر وکیل رول ماڈل ہونا چاہئے۔ انہوں نے وکلا ءبرادری پر زور دیا کہ وہ بارز کے انتخابات کے موقع پر سائلین کو نظرانداز نہ کریں اور تمام وقت الیکشن مہم میں صرف کرنے کی بجائے یہ کام عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد کریں تاکہ سائلین نظرانداز نہ ہوں۔ دیپال پور بار کے عہدیداران نے کمشنر سے درخواست کی کہ اے ڈی سی ریونیو اوکاڑہ کوہدایت کی جائے کہ وہ دیپالپور سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کیلئے ہفتے میں ایک دن دیپالپور آیا کریں تاکہ روزانہ درجنوں وکیل اور سائلین اوکاڑہ کا سفر کرنے سے بچ سکیں جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے ہمددرانہ غور کا وعدہ کیا۔ علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ذاتی دلچسپی سے 5 ماہ میں کارپوریشن کی کنورژن فیس اور بلڈنگ فیس کی ریکوری میں ریکارڈ اضافہ۔ جولائی تا نومبر 11 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار روپے ریکور کئے گئے۔ کمشنر کا بلڈنگ برانچ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ برانچ کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے کارپوریشن کی آمدن میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ وسائل عوام پر خرچ ہو سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کنورژن فیس اور بلڈنگ فیس کی مد میں جولائی میں ایک کروڑ60لاکھ70ہزار روپے، اگست میں 2کروڑ58لاکھ روپے، ستمبر میں 2کروڑ29لاکھ 60ہزار روپے، اکتوبر میں 2کروڑ73لاکھ70ہزار روپے اور نومبر میں 2کروڑ57لاکھ10ہزار روپے جمع کئے گئے۔ کمشنر نے پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان کو ہدایت کی کہ پاک پتن روڈ پر 72 انچ سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد مرمت کا جاری کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ ہائی وے اسفالٹ کا کام شروع کر سکے۔ سٹی مینجر نے بتایا کہ بائی پاس سے سکھ بیاس پل تک 10کلو میٹر میں سے8کلو میٹر حصے کی بیک فلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی2کلو میٹر 10دسمبر تک مکمل کر کے سڑک کو اسفالٹ کے لئے محکمہ ہائی وے کے حوالے کر دیا جائے گا۔