تل ابیب :(مشرق نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی،غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا۔
بنیامین نیتن یاہو نے کہا غزہ میں فائربندی ممکن ،جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں،میں سمجھتا ہوں حالات میں بہتری کی سمت بڑی تبدیلی آئی ،غزہ میں فائر بندی کے حق میں ہوں لیکن مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں،حماس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاغزہ میں شہریوں کی زندگی پر کنٹرول کا ارادہ نہیں ، اسرائیل کو با اعتماد فلسطینی شراکت دار کی ضرورت ہے جو غزہ میں اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی پالیسیوں سے دور ہو۔
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی،غزہ میں جنگ بندی سے انکار
















