لاہور (مشرق نیوز) ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی نے اسٹیج کی دو نامور اداکاراﺅں ندا چوہدری اور خوشبو خان کو اکٹھے ڈرامہ کرنے کیلئے راضی کر لیا ، دونوں اداکارائیں کل جمعہ سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ ” پاگل خانہ “ میں اپنے جلوے بکھیریں گی ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قیصر پیا،صبا چوہدری،بلا شیخوپوریا،وکی بٹ،گڈو کمال،امجد رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات بھی قیصر پیا کی ہیں جبکہ اسے ڈاکٹر اجمل ملک نے تحریر کیا ہے ۔پروڈیوسر آصف علی راہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرستار دونوں اداکاراﺅں کے اکٹھے پرفارم کرنے پر بے حد خوش ہیں اور ان کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ۔ آج جمعہ سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ کا سکرپٹ بھی انتہائی دلچسپ ہے جبکہ ڈرامے کی تمام کاسٹ بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
خوشبو اور ندا چوہدری اکٹھے کام کرنے کیلئے راضی ہوگئیں
















