لاہور (مشرق نیوز) ماڈل و ٹی وی میزبان متیرا نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز ان کی نہیں بلکہ جعلی ہیں، جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا گیا۔متیرا نے انسٹاگرام سٹوری اور اپنی ٹوئٹ میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نامناسب ویڈیوز ان کی کردار کشی کرنے کیلئے بنائی گئیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔متیرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی فحش، بولڈ اور نامناسب ویڈیوز نہیں بنائیں اور وہ اس بات پر شدید صدمے اور دکھ کا شکار ہیں کہ لوگوں نے ان کی جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں بدنام کیا۔انہوں نے جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کو اپیل کی کہ وہ انہیں بدنام کرنے کیلئے ایسی ویڈیوز نہ پھیلائیں۔
وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز جعلی ہیں: متیرا

















