لاہور، ملتان :(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر ،بیورورپورٹ)سموگ سے نظام زندگی جام،موٹرویز بند،ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع،ملتان بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل،فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پنجاب میں بدستور کاراج ہے، فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقے شدید متاثر ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے، پنجاب ، کے پی کے کئی شہروں میں دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈال لیے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دےدی گئی ،ملتان بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا، اولیا کے شہر میں اے کیو آئی 1327 ریکارڈ کیا گیا ہے،گرین لاک ڈاو¿ن کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح760 تک جاپہنچی ،دھند و سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک بند کی گئی ، موٹروے ایم3 سمندری سے درخانہ تک دھند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی سموگ ، دھند کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ ورک فرام ہوم پالیسی پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا۔
دوسری جانب لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ہونے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، گلاب دیوی ہسپتال میں ناک، کان، گلے، آنکھ اور سینے کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے،طبی ماہرین کے مطابق جب تک شہر کی فضا صاف نہیں ہوتی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے،مزید برآں سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور 29 تاخیر شکار ہو گئیں،فلائٹ آپریشن کے مطابق لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، فیصل آباد سے دبئی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
سموگ سے نظام زندگی جام،موٹرویز بند،ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع
















