لاہور (میاں ساجد) سانس میں مبتلا مریضوں کیلئے سموگ وبال جان، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لاز م و ملزوم، دمہ کے مریض سموگ سے بچاﺅ کے ہر ممکن اقدامات کریں، نزلہ زکام، گلے میں درد، آنکھوں میں جلن، متاثرین میں بوڑھے، بچے، جوان سب کا شامل ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ سموگ انتہائی خطرناک ہے۔ متاثرہ مریض احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، شہری سموگ کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، گرد سے بچاﺅ کیلئے خواتین گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلے کپڑے کو استعمال میں لائیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ویمن آفیسر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مدیحہ لیاقت نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ گرد اور دھند کی آمیزش سے سموگ شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، سانس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا گھروں میں رہنا ان کی صحت کیلئے اچھا ہے جبکہ دفاتر اور دیگر مصروفیا ت رکھنے والی شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال انکی صحت کو بہتر رکھنے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔ اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور زیادہ سفر کرنے سے پرہیز کریں، بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور انکی صحت کا خیال رکھیں۔ بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں، گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاو¿ کریں، تعمیراتی اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے۔ چھوٹے بچوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انکی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ دوران سموگ سانس کے مریض اپنی روٹین کی میڈیسن کو جاری رکھیں جبکہ اس کے علاوہ سٹیم لینا بھی ضرور سمجھیں ماسک کو ہر وقت استعمال میں رکھیں گرم مشروبات کو زیادہ سے استعمال میں لائیں تاکہ ان کو سانس کا کوئی مسلہ درپیش نہ ہو ایک سوال کے جواب ویمن آفیسر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مدیحہ لیاقت بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ کی شدت کی وجہ سے اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں کو بند رکھنا از حد ضروری ہے تاکہ سموگ ہمیں متاثر نہ کر سکے۔ موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے ہیلمٹ کے استعمال کو ضرور ی سمجھیں۔نزلہ، زکام، کھانسی گلے میں خراش ہو تو فورا اپنے معالج سے رجوع کریں۔ بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر مدیحہ لیاقت نے مزید کہا کہ سموگ کے دوران بچوں گھروں میں رکھنا والدین کا فرض اولین ہے کہ سموگ کے دوران اپنے بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کریں جو ان کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے اور خصوصاً بزرگوں کے صحت کے حوالے سے ان کا بھر پور خیال رکھیں۔ اگر انہیں کوئی سانس کا کوئی مسلہ ہے تو ان کو روزانہ کی بنیاد پر سٹیم ضرور کروائیں تاکہ ان کو سانس لینے میں کوئی تکلیف نہ ہو باہر کی سر گرمیوں کا آغاز کرنے سے پہلے شہریوں کا احتیاط کرنا ان کے صحتمند رہنے کی نشانی ہے۔
سانس، دمہ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد سموگ سے بچیں: ڈاکٹر مدیحہ لیاقت


















