کراچی (مشرق نیوز) اداکارہ اریج چوہدری نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے پسندیدہ کردار کا نام بتادیا۔ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفی، ہانیہ عامر، عماد عرفانی ، جاوید شیخ ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ ، اریج چوہدری، ، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دئیے ہیں۔اداکارہ ڈرامے میں نتاشہ کا منفی کا کردار نبھا رہی ہیں جو رباب کی دوست ہے لیکن ان کو دھوکا دے کر عدیل کے ساتھ افیئر چلا رہی ہے۔ڈرامے کو ملنے والی زبردست پذیرائی پر اریج چوہدری نے کہا کہ ”مجھے اس قسم کے ردعمل کی توقع نہیں تھی لیکن میں جانتی تھی کہ یہ ایک ہٹ ثابت ہوگا کیونکہ ڈرامے کے ڈائریکٹر بدر محمود شاندار ڈرامے بناتے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ مداح مجھے اب صرف نتاشا کے نام سے پہچانتے ہیں جو اچھی بات ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے کردار کتنا اچھا نبھایا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میری بات کریں تو مجھے ڈرامے میں سب سے اچھا کردار ’رباب‘ کا لگتا ہے کیونکہ اس طرح کی لڑکیاں جن کے پاس یہ سب آسائش ہوتی ہیں اگر آپ محسوس کریں تو بہت مضبوط کردار ہے۔
مجھے ڈرامے میں سب سے اچھا کردار ”رباب“ کا لگتا ہے:اریج چوہدری

















