جلوس نکالو، ڈنڈے مارو یہ حیثیت رہ گئی وکلا کی،جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیںجلوس نکالو، ڈنڈے مارو اب یہ حیثیت رہ گئی وکلا کی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اراضی کیس پر سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا آپ مجھے بات کرنے دیں، اپنے زمانے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے جج بول رہا ہو بیچ میں بولیں،آپ جلوس نکالو ڈنڈے مارو یہ حیثیت رہ گئی وکیلوں کی، آپ دوسروں پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، مہذب معاشروں میں اختلاف رائے رکھنے کا بھی مخصوص طریقہ ہوتا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا درخواست میں کہاں درج ہے آپ کس کےلئے ریلیف مانگ رہے ہیں؟ ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا شاید وہ رہ گئی ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا آپ وکالت کریں،تمام باتیں درخواست میں کہاں لکھی ہیں؟ بتائیں،چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا آپ کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو تو توہین عدالت کا نوٹس ہوتا ہے جس کےخلاف آپ ریلیف چاہتے ہیں ان کو آپ نے درخواست میں فریق بنایا ہی نہیں،بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔