11افسروں کے تقرر و تبادلے ،متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل

لاہور:(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے 11افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ افسر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) ، چیف آپریٹنگ افسر ٹیوٹا مس قرة العین میمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس عمرانہ توقیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر وہاڑی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز فرحان فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عثمان خالد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس نوید احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور سیف خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی، سید آصف حسین شاہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ( پی ایس پی اے ) بن گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔