لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں معروف سینئر اولڈ راوین چودھری امجد فاروق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،دوستوں،اہل خانہ اور وائس چانسلر جی سی کے تاثرات سے شرکا کی آنکھیں بھیگ گئیں،یونیورسٹی کے حوالے سے اور دیگر سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مقررین نے کہا امجد فاروق مرحوم درد دل رکھنے والے،نرم خو اور پر اثر انداز گفتگو کے مالک تھے،1979 سے لیکر 1981 تک جی سی میں زیر تعلیم رہنے والے امجد فاروق ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ممبر تھے اور کالج کی طرف سے کئی اعزازات اپنے نام کیے۔
وائس چانسلر جی سی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا سب نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے ،حاضرین کی جانب سے مرحوم کی جتنی خوبیاں بیان گئیں اس سے یقین ہو گیا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ہوا ہو گا،تقریب کے اختتام پر چودھری امجد فاروق،پروفیسر انجم نثار،جنید اقبال سمیت دیگر انتقال کر جانے والے اولڈ راویئنز کیلے دعائے مغفرت کی گئی۔
جی سی یو میں امجد فاروق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
















