نیویار ک(خواجہ فاروق)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے غزہ میں جنگ بندی کاوقت آگیا،مسئلہ فلسطین کاحل 2ریاستوں کے قیام میں ہے۔
جنرل اسمبلی سے بطور امریکی صدر اپنے آخری خطاب میں جوبائیڈن نے کہا غزہ میں جنگ بند ی معاہدے کی فوری ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ میں جنگ کاپھیلاﺅ کسی کے حق میں نہیں،دنیا7اکتوبر کے ہولناک واقعات کو کبھی نظر انداز نہیں کرسکتی،دو ریاستوں کاقیام ہی مسئلہ فلسطین کاحل ہے۔
جوبائیڈن نے کہا فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کاحق ملنا چاہیے،غزہ کی صورتحال خراب ہے لیکن سفارتی حل اب بھی ممکن ہے،ہزاروں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سخت مشکل سے گزر رہے ہیں،امریکہ سلامتی کونسل کی توسیع کے حق میں ہے،اقوام متحدہ کو دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے اپنے بنیادی کام کی طرف لوٹنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا مصنوعی ذہانت نے زندگی بدل دی،ٹیکنالوجی کااستعمال ذمہ داری سے کرنا اور محفوظ بنانا ہوگا،مصنوعی ذہانت کو اچھے ،برے دونوں کاموں میں استعمال کیاجارہاہے،عالمی قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ کومسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے،عالمی طاقتوں کو فوری جنگ بندی اور فلسطین کے دوریاستی حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تباہ کن تبدیلیوں کی سب سے بڑ ی وجہ کاربن کا اخراج ہے،روک تھام بہت ضروری ہے مگر اقدامات نہیں کیے جارہے،درپیش چیلنجز کاحل نکالنا ہوگا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہااقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کرنے میں ناکام ہوچکا،عالمی برادری فلسطینی عوام کیلئے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے،تنقید کی پرواہ کیے بغیر عالمی پلیٹ فارم پر کھل کر سچ بولیں گے،اردگان نے کہادوست اور بھائی فلسطین کے نمائندے کو رکن ممالک میں جائز مقام پر دیکھ کر خوشی ہے،امید ہے تاریخی قدم فلسطین کی اقوام متحدہ رکنیت کے راستے کو ہموار کرےگا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















