نیتن یاہو نے یرغمالیوں سے متعلق ممکنہ معاہدے کو برباد کیا: اسرائیلی میڈیا

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعوی سامنے آگیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی وجہ سے برباد ہوگیا۔11 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی سے متعلق معاہدہ پر اتفاق ہو چکا تھا کہ آخری لمحات میں نیتن یاہو کی جانب سے نئی شرائط لگا کر ممکنہ معاہدے کو برباد کردیا گیا۔معاہدے میں اسرائیلی شرائط سے متعلق خبریں پہلے ہی سامنے آگئیں تھیں تاہم اب اسرائیلی اخبار کی جانب ان شرائط سے متعلق مکمل دستاویز سامنے لائی گئی ہے۔ مذاکرات کے آخری لمحے میں نیتن یاہو کی جانب سے غزہ اور مصر کے بارڈر پر اسرائیلی کنٹرول برقرار رکھنے کی شرط لگائی گئی تھی، جس بات پر اسکے بعد سے وہ لگاتار زور دے رہے ہیں۔ممکنہ معاہدے میں جن 6اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان پیدا ہو گیا تھا بعد میں ان میں سے تین اسرائیلی فورسز کو مردہ حالت میں ملے تھے۔اسرائیلی وزیراعظم ہاس نے اسرائیلی صحافی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کی تصدیق کی ہے تاہم شرائط سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے شرائط 27 مئی کے مجوزہ پروپوزل میں شامل تھیں۔