بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر سمندر میں غرقاب،3اہلکارہلاک

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر سمندر میں غرقاب،3اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر پوربندر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور سمندر میں کشتی میں سوار عملے کے بیمار رکن کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ریسکیو کرنے پہنچا ۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم گر کر سمندر میں ڈوب گیا،ہیلی کاپٹر میں 4اہلکار سوار تھے 3ڈوب گئے صرف ایک کو بچایا جا سکا،ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ،تحقیقات کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔