اسلام آباد: ( ) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے ہیں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، بظاہر لگ رہا ہے حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیس پر سماعت کی-
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے بظاہر یوں لگ رہا ہے حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے، کیسے ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو معاملے پر بریف کروں گا، چیف ایگزیکٹو کو معاملات کا پتہ ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے 3 ماہ ہوگئے 2 بندے جبری طور پر لاپتہ ہیں، خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ہمیں اندازہ ہے، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، عدالت نے استفسار کیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ! وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کی ملاقات سے تو کچھ نہیں نکلا؟-
بظاہر لگ رہا ہےحکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ


















