مغرب کا دہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے: مسعود پزشکیان
تہران (مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغرب کا دہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے دہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے کہا کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشت گردی اور گھناونے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔
















