بجلی کابل موت کاپروانہ،باپ کی بچے کے سامنے خودکشی،ٹرین نے سر دھڑ سے الگ کردیا

قصور:(بیورورپورٹ)بجلی بل موت کاپروانہ،باپ کی بچے کے سامنے خودکشی،ٹرین نے سر دھڑ سے الگ کردیا۔

تحصیل کوٹ رادھا کشن کا رہائشی منیرپہلے ہی غربت کے ہاتھوں پریشان ، گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال تھی،بجلی کا بل 10 ہزار آنے پر بیوی سے جھگڑا ہونے پر چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر سٹیشن چلا گیا،سٹیشن پر کراچی سے سیالکوٹ جانےوالی علامہ اقبال ٹرین کھڑی تھی۔

ٹرین چلنے لگی تو 3بچوں کے باپ منیر نے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹڑی پر رکھ دیا ،نتیجے میں سر دھڑ سے الگ ہوگیا،نعش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا،ہر آنکھ آشکبار ہوگئی،پڑوسیوں نے ذمہ دار حکومت کو قراردےدیا۔