لاہور (مشرق نیوز) معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی اور معروف لکھاری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت خلیل الرحمن قمر نے موقف اپنایا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے۔بعدازاں عدالت نے مدعی مقدمہ خلیل الرحمن قمر کی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔
خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ آمنہ کی درخواست ضمانت پر سماعت6اگست تک ملتوی
















