اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں مانتیں، اسی لئے کوئی شادی پر نہیں بلاتا:حرا مانی
لاہور (مشرق نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ آج تک کسی اداکارہ نے انہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا۔اداکارہ حرا مانی کا ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیئے گئے انٹرویو سے ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔وائرل ویڈیو میں چلبلی اداکارہ حرا کو انڈسٹری کی تقریباً سب ہی شادی شدہ اداکاراوں سے شکوہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا، شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔حرا مانی نے اداکاراوں کے نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے میرا سیٹھی سمیت سجل علی، سارہ خان اور اقرا عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا میں ان سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاوں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی ساتھی اداکاراوں سے یہ شکوہ متعدد بار اور مختلف انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔

















