لاہور (تحقیقاتی رپورٹ: علی جنید) محکمہ داخلہ کے ذیلی ادارہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں کے استحصال کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ متاثرہ سکھ خاندانوں کی جانب سے فی کس ہزاروں روپے رشوت بھی طلب کی جا چکی ہے لیکن پاکستان کے شہری ہونے کے باوجود پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو تاخیری حربوں کی شکل دیا جانا معمول بن چکا ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے ”مشرق “ کی وساطت سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ سکھوں کو ان کے بنیادی ادا کرتے ہوئے پاسپورٹ بنائے جائیں جبکہ مشرق نے مذکورہ حالات پر تحقیقات کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیں جن سے معلوم ہوا کہ ننکانہ صاحب جو کہ سکھ مذہب کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان اس سرزمین پر آباد ہیں جن کا اندرون متعلقہ یونین کونسل سے لیکر نادرا ریکارڈ میں بھی موجود ہیں جہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے شہری ہیں ان سب کے باوجود بھی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس ننکانہ صاحب کا عملہ مذکورہ خاندانوں سے فی کس ہزاروں روپے کی رشوت وصولی میں مصروف عمل ہے جبکہ اس سلسلہ میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما سردار بابا گرپال سنگھ سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے پاسپورٹ کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سکھوں کو پاسپورٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہ بات کو مدنظر رکھنی چاہئے کہ خیبرپختونخوا میں اقلیتوں اور بالخصوص سکھوں کیلئے وہ خود کوشش کرتے ہوئے پاسپورٹ بنواتے ہیں جبکہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے کہ یہ دھرتی بابا گروونانک کے نام سے پہچانی جاتی ہے اسلئے پاسپورٹ بنوانا ان سکھ خاندانوں کا اولین حق ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
سکھ برادری کا استحصال ، پاسپورٹ اجراءمیں تاخیری حربے،ہزاروں روپے رشوت طلب
















