فیصل آباد: (بیورو رپورٹ) پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے صنعتی اور زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بہتر ہونا بے حد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر افتخار نقوی ‘ علامہ ریاض کھرل‘ پیرمقصود مدنی ‘ حسنین شیزازی ‘پیر صدیق الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر افتخار نقوی نے کہاموجودہ حالات میں عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی ایک مسئلہ بن گئی ہے، مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے، خاص طور پر بجلی کے بل ادا کرنانا ممکن ہوتا جارہا ہے۔ ھکومت غریب عوام کے ریلیف کے لیے فوری اقدامات کرے ۔محرم الحرام پیار محبت، اخوت، بھائی چارہ اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میںرہنے والے ہر فرد کو اس کے اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہو ۔ فرقہ وارانہ تعصب کو ختم کیا جائے نفرت انگیزی کو پیار اور محبت میں بدلا جائے۔
ملکی معیشت کیلئے امن و امان کا قیام ضروری ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی
















