واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ حملے کانشانہ بننے والے پہلے سیاسی رہنما نہیں،امریکہ کی خونی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو قاتلانہ حملوں میں 4 صدور مارے گئے،قتل ہونے والوں میںابراہام لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم مک کینلی اور جان ایف کینیڈی شامل ہیں،7 امریکی صدور حملوں میں محفوظ رہے۔
امریکہ میں کسی صدر کے قتل کا پہلا واقعہ 1865 میں پیش آیا ،صدر ابراہام لنکن کو فورڈ تھیٹر میں ڈرامہ دیکھتے ہوئے گولی ماری گئی،سب سے کم مدت تک صدر رہنے والے جیمز گارفیلڈ تھے،عہدہ 2 نومبر 1880 کو سنبھالا ،محض 6 ماہ بعد 4 مارچ 1881 کو قتل کردیئے گئے،امریکی صدر ولیم مک کینلی کو بھی قتل کیا گیا ، 1901 میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ،زخم گینگرین بن گیا اور جانبر نہ ہوسکے ،سال 1961 سے 1963 میں اپنے قتل تک صدر رہنے والے جان ایف کینیڈی امریکہ کے کم عمر ترین و 35 ویں صدر تھے،قتل کیس تاحال معمہ ہے۔
قاتلانہ حملوں میں زندہ بچ جانے والے امریکی صدور کی فہرست بھی لمبی ہے،امریکی صدر اینڈریوجیکسن قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ،شوٹر نے 2 گولیاں چلائیں لیکن دونوں بار گولیاں بندوق میں پھنس گئیں،1912 میں امریکہ کے 26 ویں صدر تھیوڈور روزویلٹ کو انتخابی جلسے میں گولیاں ماری گئیںمگر بچ گلے،مسلسل 4 بار امریکی صدر رہنے والے فرینکلن روزیلٹ پر 2بار قاتلانہ حملے کئے گئے، قتل کی ناکام کوشش 1933 میں میامی میں کی گئی ،دوسری بار شکاگو میں حملہ کیا گیا۔
وائٹ ہاوس کے سامنے کسی امریکی صدر پر فائرنگ کا واقعہ 1950 میں پیش آیا جب امریکی صدر ہیری ٹرومین کو گولیاں ماری گئیں تاہم محفوظ رہے،1974 سے 1978 تک امریکہ کے صدر رہنے والے جیرالڈ فورڈ بھی 2 بار قاتلانہ حملوں میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے مگر 2006 میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ،1981 میں صدر رونلڈ ریگن کو ہوٹل کے باہر قاتلانہ حملے میں گولیاں لگنے سے پریس سیکرٹری سمیت شدید زخمی ہوگئے،قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہنے والے سابق صدور باراک اوباما بھی شامل ہیں۔
امریکی خونی تاریخ ،4صدور حملوں میں ہلاک،7محفوظ رہے
















